مہدی ولی پور نے ہفتہ کے روز کہا کہ گزشتہ ہفتے سے اب تک ملک کے 21 صوبوں میں سیلاب آگیا ہے اور کل رات سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے لرستان، چہارمحل اور بختیاری، اصفہان، یزد اور تہران تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بدقسمتی سے صوبہ مازندران میں سیلاب میں جاں بحق ہونے والے تین ہم وطنوں کے ساتھ مجموعی طور پر جان کی بازی ہارنے والے ہم وطنوں کی کل تعداد 56 اور لاپتہ افراد 18 تک پہنچ گئی ہے۔
ولی پور نے مزید کہا کہ اب تک 3700 سے زائد افراد کو ہنگامی رہائش فراہم کی گئی ہے اور تقریباً 2500 افراد کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز 20 بجے تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 53 افراد اور لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 16 افراد تھی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ